اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور اس
ملک کے سیکورٹی حکام کو پاکستان کے نہتے اور مظلوم شیعیان اہل بیت(ع) کو دہشت گرد
ٹولوں کے مظالم اور جرائم کے مقابلے میں تحفظ اور حمایت فراہم کرنے کے لئے تدبیر
اور چارہ گری کریں اور اس قسم کے جرائم کی تکرار کا سد باب کریں اور ملت پاکستان
کے اتحاد کے دشمنوں اور جرائم پیشہ قوتوں کے کٹھ پتلیوں اور انتہاپسند اور جاہل
ٹولوں کو بے گناہ اور مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم کرنے سے روک دیں۔
حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ
آیت اللہ اعرافی نے انتہاپسندوں کے ہاتھوں پاراچنار کے مسلمانوں کی شہادت پر تعزیتی
پیغام جاری کیا ہے اور اس جرم کی شدید مذمت کی اور مسلمانوں کے خلاف اس قسم کے المیوں
کی تکرار کا سد باب کرنے کا مطالبہ کیا۔
آیت اللہ اعرافی نے نے
اپنے پیغام میں لکھا ہے:
دہشت گرد اور تکفیری ٹولوں
اور استکبار اور صہیونیت کے کٹھ پتلیوں کے ہاتھوں علاقہ بڑی تعداد میں پاکستان کے
شہر پاراچنار کے مسلمانوں اور مکتب اہل بیت (علیہم السلام) کے پیروکاروں کی شہادت
کی خبر شدید صدمے اور افسوس کا سبب بنی۔
بلا شبہہ شک اسلام کے دشمن
اور مسلمانوں کے اتحاد کے مخالفین جرائم پیشہ اجرتی ٹولوں کے ذریعے شیعہ اور سنی
مسلمانوں کے درمیان مذہبی تفرقہ اور دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔
حکومت پاکستان اور اس ملک
کے سیکورٹی حکام کو چاہئے کہ پاکستان کے مظلوم اور نہتے شیعوں کو دہشت گرد ٹولوں
کے مظالم اور جرائم کے مقابلے میں تحفظ دینے کے لئے تدبیر کریں اور ان جرائم کی
تکرار کا سد باب کریں اور ملت پاکستان کے اتحاد کے دشمنوں اور جرائم پیشہ قوتوں کے
کٹھ پتلیوں اور انتہاپسند اور جاہل ٹولوں کو بے گناہ اور مظلوم مسلمانوں پر ظلم و
ستم کرنے سے روک دیں۔
میں اپنی اور اسلامی جمہوریہ
ایران کے حوزہ ہائے علمیہ کی جانب سے، اس غم انگیز جرم کی شدید مذمت کرتا ہوں جس
کے نتیجہ میں متعدد مظلوم شیعہ مسلمان شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔ ان اعزہ کی شہادت
پر پاکستان کے دینی اور ثقافتی راہنماؤں اور مسلمان عوام ـ بالخصوص ان شہیدوں کے
اہل خانہ ـ کو تسلیت تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے شہداء کے لئے بخشش و
مغفرت اور درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل اور شہداء کے پسماندگان کے
لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔
علی رضا اعرافی
ڈائریکٹر حوزہ ہائے علمیہ
اسلامی جمہوریہ ایران
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110